پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی سالِ نو کے موقع پر تھائی لینڈ ٹرپ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر و اداکار یاسر حسین کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اقرا عزیز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لو اینڈ لائٹ‘۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں
