Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ مہوش حیات نے باڈی گارڈز رکھ لیے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ باڈی گارڈز رکھ لیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوش حیات نے اپنی نقل و حرکت اور دیگر سرگرمیاں بھی محدود کر دی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ مہوش حیات نے مبینہ طور پر سیاسی خبروں اور خود پر ہونے والی تنقید کے بعد باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے اپنی کونسی تصویر کو سیلفی آف دی ایئر قرار دیا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 چند ماہ قبل معروف اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ ہیلی پیڈ پر بولڈ انداز میں پوز دے کر ویڈیو شوٹ کر وا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

خیال رہے کہ مہوش حیات نے ’لندن نہیں جاؤں گا‘، ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’مس مارویل‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

متعلقہ خبریں