Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی سینسر بورڈ نے فلم ’پٹھان‘ میں تبدیلیاں کروا دیں

بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے معروف اداکار شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلم ’پٹھان‘ میں تبدیلیوں کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ سے کچھ ’قابلِ اعتراض ڈائیلاگز‘ کو تبدیل اور فلم کے گانے ’بے شرم رنگ‘ سے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کچھ ’کلوز اَپ شاٹس‘ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا زعفرانی لباس جس کی وجہ سے فلم ’پٹھان‘ کے خلاف بھارت میں شدید احتجاج ہوئے تھے، ہٹایا گیا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام

Shah Rukh Khan and Deepika Padukone's Pathan will not release on Diwali | Filmfare.com

واضح رہے کہ جب سے فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوا ہے، مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Pathaan (2023) - IMDb

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا فلم ’پٹھان‘ سے متعلق حیران کن اہم انکشاف

متعلقہ خبریں