Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر عائشہ کا جھوٹی ویڈیوز چلانے والوں کےخلاف قانونی ایکشن

میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے جھوٹی ویڈیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی ایکشن کا اعلان کیا ہے۔

 حال ہی میں ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیان پوسٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو جھوٹے ویوز حاصل کرنے کیلئے ان کی ویڈیوز ایڈٹ کر رہے ہیں، ان سب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کیا جائے گا۔

  انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی مینجمنٹ ٹیم ایڈٹ شدہ ویڈیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا دل یہ پکارے‘ پر رقص کرنے والی لڑکی کی انتہائی غیر مناسب حرکت کی ویڈیو وائرل

 ٹک ٹاکر عائشہ نے کہا کہ تم لوگ مجھے بدنام کرنا چاہتے ہو، لیکن میں ایسی ہی رہوں گی مجھے تمھاری جھوٹی ویڈیوز سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑ رہا۔

اس سے قبل عائشہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کیں جسے دیکھتے ہی صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔

شیئر کی گئی تصویر میں  عائشہ نے جامنی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور  اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا تھا۔

عائشہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی خوب تعریف کی تو کسی نے کمینٹ میں انہیں چڑیل کہا۔

واضح رہے کہ عائشہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہہیں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version