Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ملک امبر اعظم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حال ہی میں آزاد کشمیر میں پولیس نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر فحاشی پھیلانے پر ٹک ٹاکر ملک امبر اعظم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ پر ’’نٹر ڈان‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ چلانے والے اعظم کو آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے ڈڈیال تھانے کے اہلکاروں نے ایس ایس پی عرفان سلیم کے حکم پر گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ٹک ٹاک کا 2023 کا پہلا بڑا فیچر آگیا

TikToker Nutter Don arrested in Mirpur

اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب عوام نے اس کے خلاف بڑے پیمانے پر مقبول سوشل میڈیا ایپ پر لوگوں کے ساتھ بدسلوکی اور اہانت آمیز بات کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

نٹر ڈان کے خلاف متعلقہ اینٹی سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں