معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی حمزہ امین سے حال ہی میں منگنی ہوئی ہے اور اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ وہ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق نجی چینل کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے حمزہ امین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اور اشنا شاہ رواں برس آئندہ ماہ یعنی فروری میں شادی کرلیں گے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی منگیتر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اشنا نے ہمیشہ میری حمایت کی اور گالف مقابلوں کے دوران میری حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ خود سے اور فیروز خان سے متعلق جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر برہم
یاد رہے کہ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ وَن ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015ء میں کوالیفائی کیا تھا ، انہیں کئی مرتبہ اشنا شاہ کے ساتھ دیکھا گیا ۔















