پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کی اہلیہ نے شوبز میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکار عثمان مختار کی اہلیہ کی ایک پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں؟
View this post on Instagram
سوال کے جواب میں عثمان مختار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہاں، پوسٹ کے کیپشن میں عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے لکھا کہ میں اسکرپٹ رائٹر کے طور پر انڈسٹری میں قدم رکھوں گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی ان دیکھی شادی کی ویڈیو وائرل
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ گائز میں اداکارہ بننے کی بالکل کوشش نہیں کر رہی۔
اہلیہ نے اداکار عثمان مختار کا بھانڈا پھوڑ دیا
پاکستانی اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے اپنے شوہر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
کچھ عرصہ پہلے زنیرہ انعام نے انسٹا گرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا۔
اس دوران مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے۔
ایک مداح نے پوچھا کہ عثمان کے ہاتھ کا بنا ہوا ایسا کھانا جو آپ کو پسند ہو؟
View this post on Instagram
جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ خیالی پلاﺅ کیونکہ عثمان کو کھانا بنانا نہیں آتا۔
اداکار عثمان کی اہلیہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مخلتف تبصرے کیے گئے۔
واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اور زونیرہ انعام کی شادی رواں برس کے آغاز میں ہوئی تھی۔















