Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم عمری میں شادی کرنے والے اسد نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

کم عمری میں شادی کرنے والے اور معروف ٹک ٹاکر اسد نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حال ہی میں کم عمری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خاص جوڑی اسد اور نمرہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شادی کے بعد کی زندگی اور یوٹیوب کی کمائی پر بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by اسد (@asadpervaiz__)

دورانِ انٹرویو اسد کا کہنا تھا کہ یوٹیوب سے ہونے والی کمائی سے میں اپنی دوسری شادی کروں گا جس کے بعد وہ چونکتے ہوئے اپنی اہلیہ نمرہ کی جانب دیکھتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by اسد (@asadpervaiz__)

نمرہ نے فوراً اسد کی بات پر کہا کہ مرد ذات کبھی بھی نہیں بدل سکتی، انہیں جتنا خوش رکھو گے یہ اتنی ہی حرکتیں کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimraasad (@nimraasad_)

یاد رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ اسد نے اپنی ہی ہم عمر نمرہ سے سال 2020 میں شادی کی تھی۔

اسد او لیولز کے طالب علم تھے اور مسقط میں رہائش پذیر تھے جبکہ نمرہ پاکستان میں ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

Asad and Nimra Wedding Pictures | Youngest Couple wedding Pics | Chakwalians - YouTube

اُس دوران شادی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر اسد کی بہن کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعد یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ کے ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس کم عمر جوڑے کی شادی کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر انہیں فالو کرنا بھی شروع کردیا جس کے بعد یہ جوڑا اسٹار بن گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimraasad (@nimraasad_)

صارفین کی توجہ اور محبت حاصل کرنے کے بعد نمرہ اور اسد نے یوٹیوب پر وی لاگ بنانا بھی شروع کیے جہاں اُنہیں خوب پذیرائی ملی۔

گزشتہ دنون اس جوڑے نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ والدین بن گئے ہیں، 9 اگست 2022 کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimraasad (@nimraasad_)

متعلقہ خبریں