Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم آرآرآر کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی فلم ’ آرآرآر‘ کے گانے ’ ناٹو ناٹو‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے منگل کی رات کیلی فورنیا کے بیورلی ہلٹن ہوٹل میں 80 ویں گولڈن گلوبز کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ ایونٹ کا انعقاد ہوا، جہاں جنوبی ہند سنیما کی فلم ’ آرآرآر‘  دو مختلف کیٹیگریز میں نامزد تھی۔

جن میں بہترین نان انگلش لینگویج فلم اور بہترین آ ریجنل سانگ شامل ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھیں: جاپانی یوٹیوبر کا فلم آر آر آر کے ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار، ڈانس ویڈیو وائرل

 گولڈن گلوب ایوارڈ ز کی تقریب میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’ آرآرآر‘ کا گانا ’ ناٹو ناٹو‘ بہترین آریجنل سانگ کا اعزازحاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بہترین نان انگلش لینگویج فلم کی کیٹیگری میں مذکورہ فلم کچھ خاص کمال نہ دکھا سکی۔

https://www.youtube.com/watch?v=OsU0CGZoV8E&t=2s

واضح رہے کہ یہ فلم گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 12 سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں