پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار سمیع خان شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش ہوتے دیکھ کر برہم ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر منڈی بہاؤالدین میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کیسے ہوا میں نوٹ اُڑ رہے ہیں اور نیچے کھڑے لوگ ان اُڑتے نوٹوں کو پکڑ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
سمیع خان نےاپنی انسٹا اسٹوری میں یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’یہ وہی ملک ہے جہاں ایک غریب آدمی اپنے بچوں کے لیے آٹا لینے جاتا ہے اور مرجاتا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بے حسی کی انتہا ہے، استغفراللّٰہ‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’ آج بارش میں میرے بھانجوں نے مجھ سے کیا کروایا‘، سمیع خان کی ویڈیو وائرل
View this post on Instagram















