Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور اداکار کی 4 سال بعد ڈراموں میں واپسی، مداح خوش

جل بینڈ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار اور اداکار گوہر ممتاز ایک بار پھر چار سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔

اداکار ، سنگر اور میوزیشن گوہر ممتاز آنے والے ڈرامہ سیریل میں ایک صحافی اور اینکر پرسن کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

ایسا صحافی  جو معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کرتا ہے، مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مارتا ہے، جاگیرداروں کے کالے دھندے دنیا کے سامنے لاتا ہے ، خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے پردہ اٹھاتا ہے۔

 گوہر ممتاز اس سے قبل  ڈرامہ سیریل ’میرے ہمدم‘ میں نظر آئے تھے۔ان کے مداح جلد انہیں نامور اور خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ فلم ’ابھی‘ میں بھی دیکھ سکیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Goher Mumtaz (@gohermumtazofficial)

 یہ بھی پڑھیں: سیدہ طوبیٰ انور کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

متعلقہ خبریں