Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم پٹھان کیلئے شاہ رخ خان کو بال بڑھانے میں کتنا وقت لگا؟ اداکار نے بتادیا

بھارت کے معروف اداکار  شاہ رخ خان نے فلم پٹھان میں نظر آنے والے ہیئر اسٹائل کی حقیقت اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

حال ہی میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا مداحوں کے ساتھ گفتگو کا ایک سیشن ہوا جس میں ایک مداح نے فلم ’پٹھان‘ میں نظر آنے والے ہیئر اسٹائل کے بارے میں پوچھا کہ یہ بال آپ نے کتنے وقت میں بڑھائے؟

سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’فلم میں مجھے اپنے بال بہت اچھے لگے، یہ وہ وقت تھا جب کورونا کی وجہ سے ہم لوگ گھر میں بالکل فارغ بیٹھے ہوئے تھے ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کیلئے 6 پیکس باڈی کتنے عرصے میں بنائی؟

انہوں نے کہا کہ ’میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ اپنے بالوں کو لمبا کروں اور دیکھوں کہ میں لمبے بالوں میں کیسا نظر آتا ہوں لیکن میں نے ایسا کبھی کیا نہیں ‘۔

 شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میرے ہیئراسٹائل کے بارے میں صرف ایک عجیب بات یہ تھی کہ فلم پٹھان کے کئی مناظر میں دیپیکا اور میرا ایک ہی جیسا ہیئر اسٹائل تھا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا

اداکار کا کہنا تھا کہ ’ فلم میں ہم دونوں کا ہیراسٹائل مختلف نظر آئے اس کے لیے ہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بالوں سے متعلق مشورہ کرنا پڑتا تھا ‘۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ اپنے بالوں کو بڑھانے میں تقریباً ڈیڑھ سال کا وقت لگا، اگر آپ کو فلم پسند آئی تو اس کا سیکوئل بنائیں گے اور میں اپنے بال دوبارہ بڑھاؤں گا ‘۔

Exit mobile version