Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا بحرین میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

‘ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی’

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ڈرون حملوں کے دوران امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام کے دو ریڈار مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ایرانی سپاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی امریکی ایم کیو ون اور ایم کیو نائن ڈرونز کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے ردعمل میں کی گئی۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قومی سلامتی و دفاع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

Exit mobile version