نامور بھارتی سیاستدان و بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن ایک بار پھر فوٹو گرافرز پر برہم ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر لیجنڈری سپراسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ائیر پورٹ پر اپنی تصاویر کھینچنے والےفوٹو گرافرز پر غصّہ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اُنہیں ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایسے لوگوں کو نوکری سے نکال دینا چاہئے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: جیا بچن نے کھولی امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول
سیکورٹی پر موجود افراد بھی فوٹوگرافروں کو تصاویر نہ کھینچنے کا کہتے ہیں اور انہیں دھکیل کر دور کردیتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب جیا بچن نے فوٹوگرافرز پر غصہ کیا ہو۔
اس سے قبل بھی دیوالی کے موقع پر انہوں نے تصویر لینے پر فوٹوگرافر کے ساتھ ایسا ہی سلوک روا رکھا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
View this post on Instagram















