Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی جائیداد کونسی ہے؟ تفصیلات جاری

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

فوربز میگزین کی جانب سے جاری کردہ ایک  تازہ رپورٹ کے مطابق کنگ خان  کی اوسط سالانہ آمدنی 38 ملین ڈالرز یعنی 313 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی اس فہرست میں شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ  واحد بھارتی اداکار ہیں۔

شاہ رخ کے بعد ٹام کروز، جیکی چین، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے مشہور اداکار پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یہ بھی پڑھیں؛ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کیلئے 6 پیکس باڈی کتنے عرصے میں بنائی؟

شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی جائیداد ممبئی کے علاقے باندرہ میں سمندر کے قریب واقع ان کا پُرتعیش گھر ’منت ہاؤس‘ ہے۔

ان کے گھر منت ہاؤس کی قیمت تقریباً 200 کروڑ سے زائد بھارتی روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا

 

متعلقہ خبریں