امریکی گلوکار نک جانس نے بالی ووڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کو کیسے پروپوز کیا ؟ انہوں نے شادی کے حوالے سے سارے راز فاش کردئیے۔
پریا نکا چوپڑا اور نک جانس کی پہلی ملاقات میٹ گالا میں ہوئی تھی، اس کے بعد دونوں بھارت آئے اور یہاں پر نک جانس نے پریانکا کی فیملی سے ملاقات کی۔
نک جانس نے پریانکا چوپڑا کو ان کی 36 ویں سالگرہ کے تحفہ کے طور پر شادی کی پیش کش کی ۔
نک جانس نے ایک حالیہ انٹرویو میں شادی کے سارے راز فاش کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سالگرہ کے اگلے روز پریانکا کو پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی نئی تصویر شئیر کردی
انہوں نے اس فیصلہ کی وجہ بھی بتائی کہ وہ ایسا اس لیے کرنا چاہتے تھے تاکہ دونوں دن کا الگ الگ جشن منایا جائے ۔
امریکی گلوکار کا کہنا تھا کہ اپنی محبت سے شادی کا سوال پوچھنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔
















