Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملزم شیکھر نے گرل فرینڈ بننے کیلئے کیا آفر دی؟ نورا فاتیحی کے تہلکہ خیز انکشافات

بالی ووڈ کی نامور خوبرو اداکارہ اور ڈانسر نورا فاتیحی نے عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

نورا فاتیحی نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ سکیش چندر شیکھر نے اپنی قریبی دوست پنکی ایرانی کے ذریعے مجھے اپنی گرل فرینڈ بننے پر گھر اورآسائشوں سے بھری زندگی کی پیشکش کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ پنکی ایرانی نے ان کی کزن سے رابطہ کیا اور بتایا کہ جیکولین فرنینڈس اس پیشکش کی منتظر ہیں لیکن سکیش تمہیں چاہتے ہیں، کئی اداکارائیں سکیش چندر شیکھر کے لیے مررہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جیکولین فرنینڈس نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی، نورا فتحی کا انکشاف

نورا فاتیحی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ سکیش چندر شیکھر ایک مجرم ہے وہ اسے ایل ایس کارپوریشن کا ایک ملازم سمجھتی تھی، ان کا سکیش سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ناہی کبھی ان سے کوئی بات چیت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

 

 

متعلقہ خبریں