برطانوی شہزادی ”کیٹ “اپنی خوبصورتی ، نرم دل و نرم مزاج کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
حال ہی میں پرنسز آف ویلز نے معذور افراد کی رگبی ٹیم سے ہیمپٹن کورٹ پیلس میں ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ’آپ کے گھر والوں کو آپ پر فخر ہے‘۔
ملاقات کے دوران انہوں نے میرون رنگ کا نہایت نفیس پینٹ کوٹ زیب تن کر رکھا تھا، جس میں وہ نہایت خوبصورت اور بارعب نظر آ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ برطانوی شہزادی کا ڈریس عید کلیکشن کیلئے پیش جو اب آپ کا بھی ہو سکتا ہے
برطانوی شہزادی کے اس ڈریس کی قیمت 1200 پاونڈز ہیں جو کہ پاکستان تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ فلاحی کاموں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے ہمیشہ کوشاں نظرآتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب ”اسپیر “ میں نامناسب الزامات اور طالبان کے قتل جیسے بیانات کے باوجود وہ فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔
