بھارتی وزیراعظم نے فلم پٹھان پر ہونے والے تنازعات کو دیکھتے ہوئے کنگ شاہ رخ خان کی حمایت کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رواں ہفتے ایک تقریب میں بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ فلموں کے بارے میں وہ غیر ضروری تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔
مودی کے اس بیان کے بعد سے اب نہ تو شاہ رخ خان کے پوسٹر پھاڑے جا رہے ہیں اور نہ ہی سپر اسٹار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ ہندی، تیلگو اور تمل زبانوں میں 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام
فلم ’پٹھان‘ کو شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہندو شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
View this post on Instagram















