اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہونے والے سعودی عرب کے یوٹیوبرعزیز الاحمد انتقال کر گئے ہیں۔
27 سالہ عزیز الاحمد عرف بونا کی موت کی خبر نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔
گزشتہ دنوں ان کی اسپتال سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنے چاہنے والوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے۔
جس پر انہوں نے کہا کہ میں آپ سب سے بہت محبت کرتا ہوں۔
#عزيز_في_ذمه_لله
انالله وانا اليه راجعون بنفقد الابتسامه وخفه الظل
رحمك الله #عزيزالاحمد💔 pic.twitter.com/5Gcms9bcRu— Majed (@maged89098) January 20, 2023
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہونے والے عزیز الاحمد ہارمونل ڈس آرڈر میں مبتلا تھے جس نے ان کے قد کے بڑھنے میں مسائل پیدا کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ اور عروبہ جتوئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
وہ 27 سال کی عمر میں بھی اپنی بیماری کے باعث ایک سات سالہ بچے ہی لگتے تھے، اور لاکھوں لوگوں کے چہروں پر اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے خوشیاں لے آتے تھے۔















