پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار یاسر حسین اداکار فیروز خان کے مداحوں پر برہم ہوگئے۔
حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کی حمایت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
View this post on Instagram
یاسر حسین کا فیروز خان سے تنازعہ چل رہا ہے اور فیروز کی طرف سے نجی معلومات ظاہر کرنے پر انہوں نے اداکار پر شدید تنقید کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مصدق ملک کا اداکار فیروز خان سے متعلق اہم انکشاف
1674036107-0/ipiccy_image-(4)1674036107-0.jpg)
یاسر حسین نے انسٹا گرام پر ایک نئی پوسٹ میں ان لوگوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے جو بیوی پر تشدد کرنے والے شخص کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ “آج کے دور میں اگر کوئی انسان اپنی بیوی کو مار مار کر سُجا دے، بچوں کو دینے کیلئے پیسے نہ ہوں اور وہ خود برانڈڈ کپڑے پہن کر گھوڑے چلائے اور لوگ اس کو پسند بھی کریں تو ان سب لوگوں کو میرا سلام ہے”۔
یہ بھی پڑھیں: ساتھی فنکاروں کے جوابی نوٹس؛ فیروز خان کا طنزیہ جواب
انہوں نے مزید لکھا کہ “میں اجازت چاہتا ہوں کیوں کہ مجھے کام کرنا ہے تاکہ اپنی فیملی اور بچوں کی کفالت کر سکوں”۔















