Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگوں کو میری میڈیکل ہسٹری پبلک کرنے کا کوئی حق نہیں، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ لوگوں کو میری میڈیکل ہسٹری پبلک کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش پر خاموشی توڑ دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

انہوں نے کہا کہ مجھے طبی پیچیدگیاں تھیں اور یہی وجہ تھی کہ ہم نے سروگیسی کا فیصلہ کیا اور میں شکر گزار ہوں کیوں کہ میں اس پوزیشن میں تھی کہ میں سروگیسی کا فیصلہ کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیروگیٹ بے حد رحم دل اور نرم مزاج تھی جس نے ہمارے اس قیمتی تحفے کی 6 ماہ تک حفاظت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کو 4 سال مکمل

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ لوگوں کو ان کی میڈیکل ہسٹری پبلک کرنے کا کوئی حق نہیں کیوں کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کس حال سے گزری ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

انہوں نے کہا کہ آپ مجھے نہیں جانتے اور نہ ہی آپ یہ جانتے ہیں کہ میں کن حالات سے گزری، میں اپنی اور بیٹی کی میڈیکل ہسٹری بھی شیئر نہیں کرنا چاہتی، اسی لیے لوگوں کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اس پر بات کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

In pictures: Priyanka Chopra and Nick Jonas's wedding ceremonies | Vogue  India

متعلقہ خبریں