Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے فینز کا سمندر اُمڈ آیا

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ہیں، وہ کسی تعریف کے محتاج نہیں۔

 گزشتہ روز شاہ رخ خان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کی خاطر ان کے فینز کی ایک بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ منت ہاؤس کے باہر جمع ہوگئی۔

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اس موقع پر ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں منت کی بالکونی میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

 

منت ہاؤس کے باہر کنگ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،اس انسانوں کے سمندر میں ایک  لال رنگ کی کار بھی ہے جس پر کچھ نوجوان بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالآخر بھارتی وزیراعظم نے شاہ رخ خان کی حمایت کردی؟

ویڈیو کے کیپشن میں شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ لال گاڑی والوں نے اپنی سیٹ بیلٹ باندھ رکھی تھیں۔‘

 

متعلقہ خبریں