بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ہیں، وہ کسی تعریف کے محتاج نہیں۔
گزشتہ روز شاہ رخ خان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کی خاطر ان کے فینز کی ایک بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ منت ہاؤس کے باہر جمع ہوگئی۔
ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اس موقع پر ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں منت کی بالکونی میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
Thank you for a lovely Sunday evening… sorry but I hope ki laal gaadi waalon ne apni kursi ki peti baandh li thhi.
Book your tickets to #Pathaan and I will see you there next…https://t.co/KMALwZrdw5https://t.co/GHjZukrkRq pic.twitter.com/D2M6GsfCzK— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 22, 2023
منت ہاؤس کے باہر کنگ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،اس انسانوں کے سمندر میں ایک لال رنگ کی کار بھی ہے جس پر کچھ نوجوان بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالآخر بھارتی وزیراعظم نے شاہ رخ خان کی حمایت کردی؟
ویڈیو کے کیپشن میں شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ لال گاڑی والوں نے اپنی سیٹ بیلٹ باندھ رکھی تھیں۔‘
