پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تکبر و غرور کو اپنے زوال اور زندگی بدلنے کی وجہ قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے موسیقی کے کیرئیر کے عروج پر اپنے کردار کے حوالے سے غرور تھا کہ کوئی میرے کردار پر انگلی نہیں اُٹھا سکتا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے انہیں شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں خاص طور سے مہوش حیات، نیلم منیر، وینا ملک بہت بُری اور اپنے سے کم تر لگتی تھیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ماضی میں ان کے لئے بہت سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی جنگلی جانور کو باآسانی اپنے قابو میں کرسکتی ہوں، رابی پیرزادہ کا انکشاف
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ تاہم اب یہ ہی اداکارائیں مجھے اپنے آپ سے بہتر لگتی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کے معاملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تو میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مل نہیں سکی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کو اسکینڈل کے بعد کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟















