بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ایمرجنسی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ’ آج ہم نے فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل کرلی، میری زندگی کا ایک بہت ہی شاندار مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچا، لگتا ایسا ہے کہ میں اس مرحلے سے آرام سے گزری ہوں لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے’۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کر لی
انہوں نے لکھا کہ ’ فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنے سے لے کر پہلے شیڈول کے دوران ڈینگی کی تشخیص ہونے تک، ان تمام مراحل سے گزری اور فلم مکمل کی، اس تجربے میں ایک فرد کے طور پر میرے کردار کا سخت امتحان لیا گیا ‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’ اگر آپ کو یقین ہے کہ صرف اپنے خوابوں کے لیے یا جو آپ چاہتے ہیں اس کے لیے محنت کرنا ہی کافی ہے، تو دوبارہ سوچیں کیونکہ یہ سچ نہیں ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں: تنیشا شرما خودکشی کیس: پولیس کو میک اپ روم سے ’اہم ثبوت‘ مل گیا
واضح رہے کہ ایمر جسنی فلم سے کنگنا رناوت بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کررہی ہیں اور گزشت روز فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔
