Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’جھومے جو پٹھان ‘ گانے پر پاکستانی اداکار حماد شعیب کا ڈانس؛ ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف اداکار حماد شعیب کی جھومے جو پٹھان گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار حماد شعیب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ حماد شعیب شادی کے فنکشن میں بھارت کے مشہور گانے ’ جھومے جو پٹھان ‘ پر رقص کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hammad Shoaib (@hammadshoaib1)

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’آپ نے تو شاہ رخ خان سے بھی زیادہ اچھا ڈانس کیا ہے فلم میں ان کی جگہ آپ کو ہونا چاہیئے تھا‘۔

اس سے قبل سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں مشال خان اور حماد شعیب کو بھارتی گانے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا تھا۔

گزشتہ دنوں مشال خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو ان کے میک اپ آرٹسٹ اسٹیل بھٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

وائرل ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے میک اپ آرٹسٹ ایک میوزک پر رقص کر رہے تھے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا تھا جبکہ ان کے میک اپ آرٹسٹ نے نارنجی رنگ کی شرٹ اور سیاہ رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں فنکار اداکاری کے ساتھ ساتھ ماہر ڈانسر بھی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں