Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر کا میشا شفیع کیس سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کیس سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے میشا شفیع کیس سے متعلق کچھ سوالات کیے۔

جواب میں گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ دراصل مجھے ایک بڑی کمپنی کی جانب سے پروجیکٹ ملا تھا جس میں مجھے اچھی خاصی رقم ملنی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان معاہدے پر علی ظفر کا رد عمل

انہوں نے کہا کہ میں نے پروجیکٹ لے لیا تھا تو میں دیکھ رہا تھا کہ سوشل میڈیا پر کچھ فیک اکاؤنٹس بننا شروع ہو گئے تھے جو میرے خلاف انتہائی نامناسب باتیں کر رہے تھے لیکن میں نے اگنور کر دیا۔

علی ظفر نے کہا کہ مجھے دھمکیاں بھی ملیں کے پروجیکٹ چھوڑ دو ورنہ ایسا کر دیں گے لیکن میں نے کہا کہ میں نہیں چھوڑوں گا آپ نے جو کرنا ہے کر لیں میں دیکھ لوں گا، اور جب اگلے روز سے مجھے شوٹ پر جانا تھا تو رات کو ایک ٹوئٹ وائرل ہو گیا جس نے میری زندگی ہی بدل دی۔

گلوکار نے کہا کہ اس ایک ٹوئٹ کے بعد مجھ سے سارے پروجیکٹ واپس لے لیے گئے اور میں 3 سے 4 مہینے تک گھر پر ہی بیٹھا رہا۔

یہ بھی پڑھیں؛ علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء میں تلخ کلامی کی وجہ کیا؟

گفتگو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ اس سب معاملے کے بعد آپ کو کتنا نقصان ہوا؟ جواب میں علی ظفر نے کہا میرے نقصانات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، میں نے کروڑوں کے معاہدے کھوئے، وہ سب دستاویزی ہیں۔

متعلقہ خبریں