Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے معروف نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سدھیر ورما نے 34 سال کی عمر میں خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر ورما نے وشاکھاپٹنم میں واقع اپنی رہائش پر پیر کے روز خود کشی کی جس کی اطلاع ان کے کچھ دوستوں نے سوشل میڈیا پر دی۔

سدھیر ورما کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار سدھاکر کوماکولا نے ان کی موت پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا۔

جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سدھیر! اتنا پیارا شخص، آپ کو جان کر اور آپ کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا بھائی، یقین نہیں ہو رہا ہے کہ آپ اب اس دنیا میں نہیں ہو۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کر لی

تیلگو فلموں کے مشہور ہدایت کار وینکی کدومولا نے بھی اس سلسلے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے “کئی بار سب سے پیاری مسکراہٹ میں بہت درد چھُپا ہوتا ہے، آپ کو یہ نہیں کرنا چاہیے تھا”۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سدھیر ورما نے اپنی جان کیوں لی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ ذاتی زندگی میں گزشتہ کچھ وقت مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سدھیر ورما ذہنی طور پر بھی کافی دباؤ کا شکار تھے، ہو سکتا ہے اسی وجہ سے سدھیر ورما نے خودکشی جیسا سخت قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ سدھیر ورما نے 2013 میں فلم ’سوامی را را‘ سے فلم انڈسٹری میں میں قدم رکھا تھا۔

پھر انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کندانپو بوما‘ سے انہیں خوب شہرت ملی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version