بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں بتادیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رُخ خان اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم “اوم شانتی اوم” سے شروع ہونے والی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشافات کردیئے
دیپیکا پڈوکون نے فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈیٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کی ترقی سےمتعلق رنبیر کپور کا اہم انکشاف
انہوں نے کہا کہ فلم پٹھان میں میرا ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔
خیال رہے فلم پٹھان میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
