Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلال اشرف اداکارہ مایا علی سے شادی کرنے والے ہیں؟ جوڑی کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کے معروف اداکار بلال اشرف اور اداکارہ مایا علی کا شادی سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف نے ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں خود سے متعلق رومرز پر کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

سوال کے جواب میں اداکار بلال اشرف کا کہنا تھا کہ ’ اس حوالے سے کیا کہیں، لوگو ں کا جو دل چاہتا ہے بولتے رہتے ہیں ، کرتے رہتے ہیں ، لوگوں کا تو کام ہے باتیں کرنا تو کرتے رہیں گے ‘۔

اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ’لوگوں کا کام ہے کچھ تو لوگ کہیں گے ‘۔جس پر میزبان نے کہا  کہ “کوئی بات نہیں ہےاس پر کیا بات کرنی”۔

 واضح رہے کہ گزشتہ برس آن اسکرین جوڑی اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف نے مشہور ڈیزائنر کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد سے ان دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں مایا علی کو مہرون رنگ کے مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

متعلقہ خبریں