Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ نیلم منیر کی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Neelam Muneer's Adorable New Family Pictures

Neelam Muneer's Adorable New Family Pictures

Neelam Muneer's Adorable New Family Pictures

Neelam Muneer's Adorable New Family Pictures

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نیلم منیر اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کر رہی ہیں۔

Neelam Muneer's Adorable New Family Pictures

Neelam Muneer's Adorable New Family Pictures

اس سے قبل نیلم منیر نے پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں۔

تصاویر میں نیلم منیر قومی جھنڈے سے مطابقت رکھتے ہوئے سبز رنگ کا دوپٹہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی تھیں۔

انہوں نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ پاکستان زندہ باد، آزادی پائندہ باد۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے چمکتا ہوا پیلا رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا۔

اداکارہ کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کے چاہنے والے نہ پاکستان بلکہ سرحدپار بھی موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ڈرامہ انڈسٹری سے کی اور دیکھتے ہی دیکھتے سپرہٹ اداکارہ بن گئی، کامیابیاں حاصل کرتے اداکارہ نے فلم دنیا میں بھی انٹری دی جس پر ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

نیلم منیر کو بہترین اداکاری پرمتعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے جس پر آج ان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں