Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عرفی جاوید کا رہنے کیلئے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا

بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید کا رہنے کیلئے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ’ممبئی میں  میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے ‘۔

یہ بھی پڑھیںعرفی جاوید کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

انہوں نے کہا کہ ’ کچھ مالکان کو سیاسی  دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ‘۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اس سے قبل بھی ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔

Exit mobile version