بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کی بچوں کے ساتھ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار سلمان خان کو نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان بچے کے ساتھ نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
سلمان خان اپنے گھر میں موجود ہیں اور سر جھکا کر ہاتھ باندھے نماز ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان ہندو مذہب اور اسلام دونوں کو فالو کرتے ہیں۔ مگر انہیں کبھی اس طرح نماز پڑھتے نہیں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سالگرہ: گھر کے باہر جمع ہونیوالے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج















