پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو ‘ یوٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ہے۔
حال ہی میں کوک اسٹوڈیو سے مقبول ہونے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ عالمی شہرت یافتہ گانوں میں 29 ویں نمبر پر آگیا۔
انٹرنیٹ پر کیفی خلیل کی ’کہانی سنو‘ کو اب تک یوٹیوب پر 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کیفی خلیل کو کون کونسی مشکلات پیش آئیں؟ گلوکار نے بتادیا
اس سے قبل اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار کیفی خلیل کا کہنا تھا کہ لیاری کے بارے میں لوگوں کا تاثر غلط رہا ہے اور اسے غلط سمجھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں فن اور کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ بطورِ گلوکار لیاری کے لوگ مجھے بہت عزت دیتے ہیں انہیں یہ اچھا لگتا ہے کہ میں گلوکار ہوں اور اُن کے علاقے سے تعلق رکھتا ہوں۔
View this post on Instagram
کیفی خلیل نے کہا تھا کہ لیاری ایسی جگہ نہیں ہے جو خطرناک ہو، جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں اور وہ لوگ ہر جگہ پائے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ آئمہ بیگ کو کیفی خلیل کا گانا “کہانی سنو” گانا مہنگا پڑگیا
واضح رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘ گانے کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا۔
اس کے بعد کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جس کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔















