پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے اور اداکار حمزہ جمال نے تنازعات کے باوجود فیروز خان کی حمایت کر دی۔
حمزہ فردوس نے ٹوئٹر پر ماضی میں ایک نجی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے فیروز خان کی حمایت کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
When MD pathetically banned my dad, only @ferozekhaan stood up and voiced his disgust. The other keyboard warriors, or, shall I say, opinionated actors, stayed quiet. Future projects at stake, or their so-called “standing up for justice” morality was away on holidays? (1/2)
— Hamza (@hamza_firdous) January 25, 2023
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب میرے والد پر پابندی عائد کی گئی تو صرف فیروز خان نے اس کی مخالفت کی۔
A few days late I know.
P.s. I’m not taking sides just recalling how the past events unfolded.
— Hamza (@hamza_firdous) January 25, 2023
اداکار فیروز خان نے حمزہ فردوس جمال کے ان ٹوئٹس کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ہمیشہ ایسا ہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مصدق ملک کا اداکار فیروز خان سے متعلق اہم انکشاف















