بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 16 میں پرینکا چوہدری کو آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔
گزشتہ روز نشر ہونے والی قسط میں بگ باس سیزن 16 میں امیدروار پرینکا چوہدری اور شیو ٹھاکرے کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا۔
پرینکا چوہدری نے اس جھگڑے کے دوران آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی طرح دیگر تمام گھر والوں پر برس پڑیں کہ سب مل کر انہیں ٹارگٹ کر رہے ہیں لیکن وہ ہمت نہیں ہاریں گی اور سب کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔
اس جھگڑے میں شیو ٹھاکرے نے ساتھی امیدوار پرینکا چوہدری کو آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی نقل کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: شہناز گِل کا سدھارتھ شکلاء کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام















