انڈیا کے معروف صنعت کار مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتا امبانی کا کہنا تھا کہ میں ماں نہیں بن سکتی ہیں اور ڈاکٹر نے جب یہ خبر مجھے دی تو اس خبر نے مجھے سخت تکلیف اور مشکل میں ڈال دیا تھا کیونکہ میں ماں بننے کی خواہشمند تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں شادی کے 7 سال ای وی ایف کے ذریعے جڑواں بچوں آکاش اور ایشا کی ماں بنی۔
ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے ان بچوں کی حالت کافی نازک تھی، کمزوری کی وجہ سے میں شدید پریشان تھی کہ کہیں اولاد کا سکھ واپس چھن نہ جائے
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی؛ میکا سنگھ نے 10منٹ گانا گانے کا کتنا معاوضہ لیا؟
نیتا امبانی نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ میں نے کاروبار سے بھی چھٹیاں لیں جس سے مجھے بچوں کو سنبھالنے اور ان کے مزید قریب آنے کا موقع ملا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میرا تیسرا بیٹا آننت قدرتی طریقے کار سے پیدا ہوا تھا یہی وجہ ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد میرا وزن بھی بڑھ گیا تھا جس کو لے کر میں شدید پریشان تھی۔
View this post on Instagram















