Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کے نام محبت بھرا پیغام جاری

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سیلفی وائرل

Untitled-2

پوسٹ میں اداکارہ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’رئیس‘ کی تصویر شیئر کی ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ’میرا پٹھان‘ اور ایک دل والا ایموجی بھی ڈالا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے ماضی میں بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے امریکی شوبز میگزین ’ورائٹی‘ کو بتایا تھا کہ انہیں بھارت میں کام کرنے کے دوران بہت محبت ملی اور اب بھی بھارت کی متعدد شخصیات ان کی بہترین دوست ہیں، جن سے وہ ابھی تک رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایسا بلکل نہیں ہے کہ انہوں نے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے اپنے بھارتی دوستوں سے رابطہ منقطع کرلیا بلکہ اب بھی وہ ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں اور غموں میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ فنکار فن کے دھاگے سے جڑے رہتے ہیں، جس وجہ سے وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ فنکار سب سے آسان ہدف ہوتے ہیں، اس لیے انہیں نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

ماہرہ خان کے مطابق پاکستان اور بھارت میں فنکار سب سے آسان ہدف ہیں، جنہیں سیاسی کشیدگی کے وقت نشانہ بنایا جاتا ہے اور فنکار سافٹ ٹارگٹ ہونے کی وجہ سے عام طور پر خاموش رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ایئر لائنز نے ماہرہ خان کا قیمتی سامان گم کردیا

اداکارہ نے پاکستانی اور بھارتی شخصیات کی خاموشی کو ایک دوسرے کی حفاظت سے جوڑا اور کہا تھا کہ دراصل دونوں ممالک کے فنکار خاموش رہ کر خود کو نہیں بلکہ ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی بات سے دوسرے ملک کے فنکار کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا تھا کہ عام طور پر یہ مصنوعی ہوتی ہے۔

ماہرہ خان نے دوران انٹرویو اپنی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پر بھی بات کی اور کہا تھا کہ فلم میں ان کا کردار بہادر اور خودمختار خاتون کا ہے اور انہیں کام کرنے کے دوران مزہ آیا۔

اداکارہ نے اپنی فلم کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں