پاکستان کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ان کا بیٹا معاذ دلدار احمد ایک حادثے میں زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد اسے سر پر حساس چوٹیں آئی ہیں۔
اداکارہ سلمیٰ ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کے لیے دعا کریں کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائے۔
وائرل اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بیٹے کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔















