Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صنم جنگ کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ  نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ’ باڈی شیمنگ ایک حقیقی مسئلہ ہے، بیٹی کی پیدائش کے وقت جب مارننگ شو ہوسٹ کرتی تھی تب کپڑے تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ڈیزائنر صرف ایک مخصوص سائز کے کپڑے ہی ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں اور جب کوئی اس سائز میں فٹ نہیں آتا تو وہ آپ کے لئے کپڑے نہیں بنانا چاہتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے کپڑے صرف ایک مخصوص سائز کی ماڈلز پر ہی اچھے لگ سکتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ صنم جنگ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

صنم جنگ  نے کہا کہ ’ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتی تو بہت دکھ ہوتا تھا، کئی بار لوگ بالواسطہ آپ کو احساس دلاتے ہیں کہ آپ کا وزن بڑھ گیا ہے پھر جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرول کیا جاتا تو سوچتی تھی کہ اب مجھے اسکرین پر مزید کام نہیں کرنا‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ اس مشکل وقت میں میرے گھر والوں خاص طور سے شوہر قاسم نے بہت ساتھ دیا اور احساس دلایا کہ میں اب بھی خوبصورت ہوں ‘۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں صنم جنگ کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

یہ بھی پڑھیں؛ صنم جنگ کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

واضح رہے کہ ان دنوں اداکارہ صنم جنگ بول انٹرٹینمنٹ کے نئے اور منفرد پروگرام ’’آخری کھلاڑی کون‘‘ کی میزبانی کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

اس شو کی میزبان صنم جنگ کسی تعریف کی محتاج نہیں ، ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ، جو کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری سے چھوٹی اسکرین پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

وہ اس سے پہلے کئی نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز کی میزبانی کے بھی فرائض ادا کر چُکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

متعلقہ خبریں