Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار سمیع خان کا شوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سمیع خان نے شوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار سمیع خان کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسے بہت سے اداکار ہیں جو اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں مگر انہیں آگے بڑھنے کے اچھے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Khan 🎥 (@sami_khan.official)

یہ بھی پڑھیں: سمیع خان شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش ہوتے دیکھ کر برہم ہو گئے

انہوں نے کہا کہ کئی اداکار انڈر ریٹڈ کی فہرست میں آتے ہیں، جو اچھا کام کر رہے ہیں اور بہترین اداکاری کرتے ہیں ان میں ایک فیضان شیخ اور دوسرے پارس مسرور ہیں۔

سمیع خان نے خواتین انڈرریٹڈ اداکاروں میں ہاجرہ یامین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں میں خود بھی ان کے ساتھ کام کر چُکا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Khan 🎥 (@sami_khan.official)

یہ بھی پڑھیں: سمیع خان نے کنزیٰ ہاشمی کا کونسا راز بتا دیا؟

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ صرف ان اداکاروں کے حوالے سے بات کرتا ہوں جنہیں تعاون کی ضرورت ہوتی ہے باقی اداکاروں کو خدا کی طرف سے شہرت حاصل ہے۔

اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف اداکار سمیع خان نے بتایا کہ میری شادی شدہ زندگی بےحد خوشحال ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Khan 🎥 (@sami_khan.official)

انہوں نے کہا کہ میری ارینج میرج ہوئی تھی تاہم وہ اپنی اہلیہ سے شادی سے پہلے بھی ایک مرتبہ مل چکے تھے جس کے بعد گھر والوں کی پسند کے ساتھ ان کی شادی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ چوہدری سے شادی نہ ہونے پر افسوس نہیں، سمیع خان

متعلقہ خبریں