Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں، اداکارہ مایا علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ سوشل پلیٹ فارمز پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سوشل میڈیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

انہوں نے کہا کہ لوگ یہ سمجھتے نہیں ہیں کہ عوامی شخصیت اور عوامی ملکیت ہونے میں بڑا فرق ہے، لوگ کسی بات پر اپنی رائے تو دے سکتے ہیں مگر اسے سرے سے غلط قرار نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں مجھے یہ چیز بے حد محسوس ہوتی تھی، یہ چیز ذہن پر اثر انداز ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مایا علی نے کہا کہ فیملی پر بات آئے تو ہر ایک کو بری لگتی ہے، اسی طرح ہماری فیملی کو برا بھلا کہے جانے پر ہمیں بھی برا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عموماً جو لوگ برے تبصرے کرتے ہیں وہ توجہ کیلئے کرتے ہیں، انہیں یکسر نظر انداز کرنا چاہئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی ٹرولنگ کافی پریشان کن ہوتی جارہی ہے کیونکہ شادی سے طلاق تک ہر فیصلہ اس پر ہوتا دکھائی دیتا ہے پھر عدالتوں کی کیا ضرورت اسی پر فیصلے سنا دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلال اشرف اداکارہ مایا علی سے شادی کرنے والے ہیں؟ جوڑی کا بیان سامنے آگیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اداکارہ مایا علی نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کو صرف اپنے کام اور اچھی چیزوں کیلئے رکھیں کیونکہ اگر آپ اپنی نجی زندگی سے متعلق ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز شئیر کر رہے ہیں تو پھر آپ خود دوسروں کو اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں