Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“پاکیزہ “کا پاکستانی ریمیک؛ ماہرہ خان “مینا کماری” کا کردار ادا کرینگی

بالی ووڈ کی 1972 کی بلاک بسٹرفلم “پاکیزہ “کے پاکستانی ریمیک میں سپر اسٹار ماہرہ خان “مینا کماری” کا کردار ادا کریں گی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر حامد حسین نے اس حوالے سے  بتایا کہ پاکیزہ کے ری میک میں مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان نبھائیں گی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ “پاکیزہ” کا ری میک بنانے  کیلئے متعدد مشہور فنکاروں سے ہماری گفتگو چل رہی ہے اور ماہرہ خان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہےکہ بالی ووڈ فلم “پاکیزہ” 70 کی دہائی میں بھارتی سینما کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک تھی ،جسے بنانے میں 14 برس اور 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔

پاکیزہ کی میناکماری ۔۔۔ تصاویر

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کے نام محبت بھرا پیغام جاری

بلاک بسٹر فلم کی ریلیز کے ایک ماہ بعد اس کی مرکزی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے اس فلم کو مزید شہرت حاصل ہوئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version