پاکستان کے معروف اداکار فہد شیخ نے بتایا ہے کہ اگر وہ ایک دن کیلئے وزیر اعظم بنے تو کیا کریں گے۔
حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں فہد شیخ نے اپنے کیرئیر سمیت کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
دوران گفتگو میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو ایک دن کا وزیر اعظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلے کیا کریں گے؟
View this post on Instagram
سوال کے جواب میں فہد شیخ کا کہنا تھا کہ’اگر میں وزیر اعظم بنا تو یہ پرانی جتنی بھی کھیپ ہے، ان پر، ان کے بچوں، دوستوں اور تمام رشتہ داروں پر پابندی لگاؤں گا کہ یہ دوبارہ سیاست میں نہ آئیں’۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ‘باقی عوام سنبھال لے گی لیکن یہ جتنے تقریباً 500 لوگ ہیں، ان سب کو ہٹاؤں گا’۔
View this post on Instagram
فہد شیخ کا کہنا تھا کہ’باقی سیاست میں عوام میں سے ہی لوگ آئیں گے، بس ان سب کو ہٹاؤں گا، باقی سب مینج ہوجائے گا، کام بھی سب ہوجائیں گے لیکن انہیں ہٹانا ضروری ہے’۔
اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فہد شیخ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خصوصی اسٹوری پوسٹ کی تھی۔
فہد شیخ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں؟
View this post on Instagram
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ کچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے۔















