Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیوبر شام ادریس کا اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان

معروف یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

حال ہی میں معروف یوٹیوبر شام ادریس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’ میں اور فروگی کچھ وقت کے لیے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو رہے ہیں، اس ایشو میں فروگی، رابیل یا میرے خاندان کے کسی اور فرد کو گھسیٹنے کی ضرورت نہیں ‘۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ’ میں آپ سب سے یہی چاہتا ہوں کہ اس مشکل کے وقت میں ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر سٹار شام ادریس نے مداحوں کو حیران کر دیا

  واضح رہے کہ وٹیوبر شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، شام ادریس کی دو بیٹیاں ہیں۔

 دونوں یوٹیوب شخصیات کے وی لاگز نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، فروگی کافی عرصے سے وی لاگز نہیں بنا رہی جبکہ شام نے ایک ماہ قبل ہی اپنی اورفروگی کی شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک وی لاگ شیئر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں