بالی ووڈ کی کامیاب ڈائیریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے نامور پروڈیوسر کرن جوہر کے فیشن سینس پر ایسا طنز کیا کہ سب بے قابو ہنسنے لگے۔
فرح خان نے کہاکہ “کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں”۔
بالی ووڈ کوریوگرافر فرح خان نے دبئی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میڈیا سے کرن جوہر سے متعلق پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں کرن جوہر کو ڈراؤنا ترین خواب قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ریڈ کارپٹ کے بارے میں ایک جو ڈراؤنا ترین خواب ہے وہ کرن جوہر کو دیکھنا ہے، جو ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں۔ میں ہمیشہ آرام دہ کپڑے پہنتی ہوں۔ میں ہمیشہ وہی پہنتی ہوں جو آرام دہ ہو۔ کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں۔
