Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹھان ان ایکشن: کے جی ایف 2 کے بعد باہوبلی 2 کو بھی شکست دیدی

دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر فلم پٹھان کی دھوم مچی ہو ئی ہے جس نے صرف 5 دنوں میں 545  کروڑ تک کا بزنس کیا اور کامیابی کا سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہے۔

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے 4 سال کے بعد پٹھان کے ذریعے زبردست کم بیک کیا ہے، ان کی فلم نے ابتدائی دنوں میں کے جی ایف 2 کو پیچھے چھوڑا تاہم اب باہوبلی 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ریلیز کے پہلے ہفتے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ٹاپ ٹن فلموں میں پٹھان سرفہرست ہے۔

1. Pathaan (Hindi) – 1,60,50,00,000
2. KGF 2 (Hindi) – 1,40,45,00,000
3. Baahubali – The Conclusion (Hindi) – 1,27,28,00,000
4. Sanju – 1,19,33,00,000
5. Tiger Zinda Hai – 1,14,91,00,000
6. Sultan – 1,05,55,00,000
7. Dangal (Hindi) – 1,04,53,00,000
8. Brahmastra (Hindi) – 1,02,54,00,000
9. Bajrangi Bhaijaan – 1,01,42,00,000
10. Race 3 – 1,00,64,00,000

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری اور پربھاس اسٹارر باہوبلی 2 کو شمالی امریکہ اور کینیڈا میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس دوران وہاں پٹھان 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی سب سے تیز فلم بن گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

تیلگو رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز 2.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے فلم پٹھان دیکھا ہے جو کہ امریکہ اور کینیڈا میں تمام زبانوں میں باہوبلی 2 دیکھنے والوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان نے اب تک بالی ووڈ بلاک بسٹر جیسے سلطان، وار، ٹائیگر زندہ ہے، دنگل اور دیگر کو فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں