Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہوش حیات کی ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو دبئی ہیلی کے ذریعے ہیلی کاپٹر کا ٹور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے باڈی گارڈز رکھ لیے؟

تصاویر اور ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ خواتین و حضرات آپکی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے ‘۔

پوسٹ پر مہوش خیات کی بہن نے کمنٹ کیا کہ ’ ٹھیک سے اڑاو جیسے سیکھایا تھا‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ پہلے اسکوبا ڈائیونگ سیکھی ، اب ہیلی کاپٹر ۔۔ کیا ہم آپ کو ایکشن سین میں دیکھ سکیں گے ؟؟‘۔

اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ آج میں ایک مضبوط پیغام دینے کے لیے عدالت گئی تھی کہ میں مزید ان گھٹیا تمہمات پر چپ نہیں بیٹھوں گی،یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے لیکن پچھلے کچھ دنوں کے واقعات نے پستی کی نئی حدوں کوچھوا ہے۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ میرے کام پر جو چاہیں تنقید کریں لیکن کسی کو میرے کردار کو بدنام کرنے کا حق نہیں ہے، میں خود کو کسی سیاسی کھیل میں پیادے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ جب تک یہ معاملہ انجام کو نہیں پہنچ جاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

مہوش حیات نے کہا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ پٹیشن دائر ہوچکی ہے اور اس سب میں ملوث ٹرولز سمیت بدنیتی پر مبنی جھوٹ پھیلانے والے تمام لوگ حکام کے ذریعے جوابدہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا مہوش حیات کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم

انہوں نے کہا تھا کہ یہ بہت شرم کی بات ہے کہ مجھے اپنی عزت اور ناموس کے تحفظ کے لیے عدالت جانا پڑا کیا ہمارا یہی حال ہو گیا ہے؟۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں، خاندان، دوستوں اور سب سے بڑھ کر ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھےاظہار ہمدردی کے پیغامات بھیجے ہیں، انہوں نے مجھے اس مشکل وقت میں طاقت فراہم کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version