Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث اُن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

الیانا ڈی کروز نے بتایا کہ مجھے صحت کے نامعلوم مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

الیانا ڈی کروز کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا؛ مداح افسردہ

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے وجود اور جسمانی حوالے سے کچھ مسائل ہیں اور ایسا غالباً 12 برس کی عمر سے ہے۔

الیانا ڈی کروز نے مزید کہا کہ اس معاملے کا ایک پہلو یہ ہے کہ میں اپنے حوالے سے بہت حساس ہوں لیکن اب میں مکمل طور پر صحتیاب ہوچُکی ہوں۔

واضح رہے کہ الیانا ڈی کروز نے فلم ’برفی‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ چل بسیں

متعلقہ خبریں